خلد کا رستہ دکھانے آگئے ہیں مصطفیٰ
سب کو دوزخ سے بچانے آگئے ہیں مصطفیٰ
اب جہاں سے کفر کی تاریکیاں چھٹ جائیں گی
نور کا دریا بہانے آگئے ہیں مصطفیٰ
عاصیوں کو بخشوانے کے لیے روز جزا
خالق کل کو منانے آگئے ہیں مصطفیٰ
آمنہ کے گھر میں دیکھوں ہے فرشتوں کا ہجوم
گا رہے ہیں سب ترانے آگئے ہیں مصطفیٰ
جشن میلاد النبی ہم سب منائیں کیوں نہ ؟ جب
ساری دنیا جگمگانے آگئے ہیں مصطفیٰ
کفر کی آتش کو دیکھو سرد پڑنے لگ گئی
اس کو یکسر اب بجھانے آگئے ہیں مصطفیٰ
گرمی محشر سے گھبراؤ نہیں اے عاصیو!
چادر رحمت اڑھانے آگئے ہیں مصطفیٰ "
بزم میلاد النبی میں نعت لکھ کر نور اب
چل مچل کر تو سنانے آگئے ہیں مصطفیٰ
از قلم: محمد مدبر عالم نور جامعی دینا جپوری
Tags
نعت شریف
