یقین ہے میری قسمت جگائیں گے آقا

درود پڑھو
یقین ہے میری قسمت جگائیں گے آقا ﷺ
 مجھے بھی شہر مدینہ بلائیں گے آقا ﷺ

ہمیشہ رات میں یہ سوچ کر درود پڑھوﷺ
 کبھی تو خواب میں جلوہ دکھائیں گے آقاﷺ

ملے گی عید سے بڑھ کر خوشی قسم والله ﷺ
لحد میں جس گھڑی تشریف لائیں گے آقاﷺ

لگا رہے ہیں غریبوں کو جو بھی سینے سے
 قسم سے ان کو گلے سے لگائیں گے آقا ﷺ

اے غم کے ماروں چلے آؤ آج محفل میں
 حسن حسین کا صدقہ لٹائیں گے آقا ﷺ

کبوتروں نے یہ آپس میں بات کی ہوگی
چلو اترتے ہیں دانا کھلائیں گے آقاﷺ

بلا کے دیکھنا اک روز شہر طیبہ میں
مجھے بھی خلد کا مژدہ سنائیں گے آقاﷺ

نبی کو گود میں دے کر یہ آمنہ بولی
حلیمہ لے جا مقدر جگائیں گے آقاﷺ

بچا کے نار جہنم سے روز محشر میں
گناہ گاروں کو جنت دلائیں گے آقا ﷺ

سہارا جب نہ کوئی ہوگا حشر میں عظمت
تو مجھ سا عاصی کو اپنا بنائیں گے آقاﷺ

از قلم : - جناب عظمت رضا عظمت بھاگلپوری

एक टिप्पणी भेजें

और नया पुराने