نعتِ رسول ﷺ
دونوں جہاں کے دولہا تشریف لا رہے ہیں
اس واسطے دیوانے خوشیاں منا رہے ہیں
حکمِ خدا سے دیکھو نوری ملک بہشتی
کعبے کی چھت پہ چڑھ کر جھنڈے لگا رہے ہیں
محبوبِ کبریا کے منکر ہیں جو جہاں میں
سچ ہے ادھر ادھر وہ منہ کو چھپا رہے ہیں
صدقے میں جن کے ساری نعمت ہمیں ملی ہے
سب کچھ وہ ہم خوشی سے ان پر لٹا رہے ہیں
جو بھی نہیں مناتے میلادِ مصطفیٰ کی
ان سے کہو وہ نعمتِ آمد کی کھا رہے ہیں
دیکھا ہے چاند ہم نے جس وقت سے یقیناً
آمد کی ان کی ہر دم ہم گیت گا رہے ہیں
جو زندہ دفن ہوتی تھیں بچیاں نہ ہوں گی
آ کر رسولِ انکا رتبہ بڑھا رہے ہیں
نعرہ لگا کے ان کی آمد کا ہر سو دیکھو
دیوانے دشمنوں کو کیسے جلا رہے ہیں
گھر میں چراغاں کر کے جھنڈے لگا کے دیکھو
عشاقِ مصطفیٰ سب خوشیاں منا رہے ہیں
آئے ہیں نور بن کر خالد وہ دو جہاں میں
آمد سے ان کی عالم کل جگمگا رہے ہیں
Tags
نعت شریف
