تیرے قدموں میں آنا میرا کام تھا میری بگڑی بنانا تیرا کام ہے

 

نعتِ رسولِ عربی صلی اللہ علیہ وسلم
تیرے قدموں میں آنا میرا کام تھا میری بگڑی بنانا تیرا کام ہے
ٹھوکریں کھا کے گرنا میرا کام ہے ہر قدم پہ اٹھانا تیرا کام ہے

تیرے قدموں میں آنا میرا کام تھا میری قسمت جگانا تیرا کام ہے
میری آنکھوں کو ہے دید کی آرزو رخ سے پردہ اٹھانا تیرا کام ہے

تیری چوکھٹ کہاں اور کہاں یہ جبیں تیرے فیض و کرم کی تو حد ہی نہیں
جن کو دنیا میں کوئی نہ اپنا کہے اُن کو اپنا بنانا تیرا کام ہے

میرے دل میں تیری یاد کا راج ہے ذہن تیرے تصور کا محتاج ہے
اک نگاہِ کرم ہی میری لاج ہے لاج میری نبھانا تیرا کام ہے

توشہٴ آخرت ہے ثناء خوانی کا ذکر کرتا رہے تیرے فیضان کا
تیری نعتیں سنانا میرا کام ہے سُن کے طیبہ بلانا تیرا کام ہے

پیش ہر آرزو ہر تمنا کروں تھام لوں جالیاں التجاء یہ کروں
مانگنے والو دامن کُشادہ کرو پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا فیض و کرم عام ہے

एक टिप्पणी भेजें

और नया पुराने